نوواک جوکوچ یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں

نیویارک-ستمبر-عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ یہاں پیر کو مردوں کے سنگلز کے چوتھے راونڈ میں دنیا کے نمبر 99کھلاڑی امریکہ کے جینسن بروکسبائے کو شکست دیکر یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ 20بار کے سنگلز چیمپئن جوکووچ کے سامنے نوجوان امریکی چیلنجر نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا اور پہلا سیٹ 1-6کے بڑے فرق سے جیتا، جوکووچ نے حالانکہ فوری طورپر واپسی کی اور اگلے تین سیٹ 6-3, 6-2, 6-2سے جیت کر مقابلہ اپنے نام کرلیا۔ جوکووچ اب کوارٹر فائنل میں دنیا کے نمبر آٹھ کے کھلاڑی اٹلی کے ماٹیو بیرٹنی سے مقابلہ کریں گے۔ چوٹی سیڈ یافت جوکوچ نے میچ جیتنے کے بعد کہاکہ جینسن کے حوصلے بلند تھے، ان کے پاس ایک واضح گیم پلان تھا۔ وہ تمام شاٹس کو بڑی آسانی سے پورا کررہے تھے اور میں میچ میں دفاع کررہا تھا۔ میرے پاس لے نہیں تھی، میں نے کئی غیرمتوقع غلطیاں کیں اور تقریباً ڈیڑھ سیٹ تک حالت کا اندازہ لگا رہا تھا۔ جینسن نوجوان اور بہت باصلاحیت کھلاڑی ہیں، میں نے انہیں نیٹ پر بتایا کہ ان کے آگے بہت روشن مستقبل ہے۔ یقینا وہ ایک اچھے کھلاڑی ہیں۔

 

Related Articles