مشن شکتی:حکومت خواتین کو بیدار کرے گی

لکھنؤ:05ستمبر،اترپردیش کی یوگی حکومت مشن شکتی کے تحت خواتین کو ان کے قانونی حقوق کے تئیں بیدار کرے گی۔آفیشیل ذرائع نے اتوار کو یہاں بتایا کہ مشن شکتی مہم سے اترپردیش میں نصف آبادی کے لئے مثبت چیزیں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ اس مہم سے شہری اور دیہی خواتین کے قدم تیزی سے ترقی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ آدھی آبادی کو بااختیار بنانے کے لئے یوگی حکومت کے اس مہم سے نہ صرف خواتین کو بااختیار بنانے کا کام کیا جارہا ہے بلکہ ان کو ان کے حقوق کے تئیں بیدار کیا جارہا ہے۔ محکمہ خواتین فلاح و بہبود کی جانب سے ریاست گیر اس مہم کو رفتار دینے کے لئے ہر مہینے نئے پروگرام کے ذریعہ خواتین اور بیٹیوں کو بیدار کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ کی جانب سے ستمبر ماہ میں خواتین اور بیٹیوں کو ان کے قانونی حقوق کے بارے میں بیدار کیا جائے گا جس کے تحت 21ستمبر تک خواتین اور بچوں کے تئیں تشدد سے جڑے مختلف قوانین و تجاویز کے بارے میں بیدار کیا جائےگا۔ خواتین اور بچوں کے ساتھ ہونے والے گھریلو تشدد، نشے میں مارپیٹ اسمگلنگ، اطفال شادی،تفریق، بچہ مزدوری سمیت دیگر استحصال زدہ امور کے خلاف گرام سبھا کی سطح پر بیداری مہم چلائی جائے گی۔ مختلف ٹیمیں بنا کر الگ الگ بلاکوں کی گرام سبھا میں پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ ان پروگراموں کے ذریعہ خواتین کو بیدار کرنے کے ساتھ ہی ان کو ریاستی حکومت کی اسکیمات سے سیدھے طور پر خواتین کو جوڑنے کا کام کیا جارہا ہے۔ اگست میں منعقد ہوئے اس کیمپ کے ذریعہ بے سہارا خاتون پنشن اسکیم، وزیر اعلی کنیا سمنگلا اسکیم، وزیر اعلی بال سیوا اسکیم سمیت دوسری دیگر اسکیمات کی جانکاری دینے کے ساتھ اسکیمات کے درخواست فارم بھی ایک ہی چھت کے نیچے قبول کئے گئے ہیں۔

Related Articles