کووند نے چاندی کا تمغہ جیتنے والے پروین کمار کو مبارکباد دی
نئی دہلی ،3 ستمبر , صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے ٹوکیو پیرالمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے پروین کمار کو مبارکباد دی ہے مسٹر کووند نے جمعہ کے روز ٹویٹ کر کے کہا ’’ پیرا اولمپکس میں پروین کمار کی بہترین کی کارکردگی ایک نئے ایشیائی ریکارڈ کے ساتھ مردوں کے ہائی جمپ میں آپ کا چاندی کا تمغہ کھیل سے محبت کرنے والے ہرہندوستانی کے لیے خوشی کا باعث ہے انہوں نے کہا ’’ آپ کی کامیابی تمام ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو تحریک دے گی ۔ دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ آپ نئی بلندیوں کو چھوتے رہیں‘‘۔