طالبان کے برسر اقتدار آنے کے بعد 5 لاکھ افغانیوں کی ہجرت کا خدشہ، اقوام متحدہ


راچڈیل،۲؍ستمبر,اقوام متحدہ کی طرف سے افغان طالبان کے برسر اقتدار آنے اور امریکی فوج کے مکمل انخلاء کے بعد ملک سے مزید5لاکھ افغانیوں کی ممکنہ طو رپر ہجرت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ آج طے شدہ معاہدے کے تحت امریکی فوج کے افغانستان سے مکمل انخلاء کے بعد طالبان سے خوفزدہ نصف ملین سے زائد مزید افغان شہری ملک سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کرینگے۔ماہرین کو خدشہ ہے کہ امریکی فوج کے مکمل انخلا ء کے بعد ملک میں افغان باشندوں کیلئے سنگین مسائل سر اٹھا سکتے ہیں ایک ایسا ممکنہ انسانی بحران جنم لے سکتا ہے جس میں لاکھوں مہاجرین کو ملک چھوڑنا پڑیگا۔ دوسری طرف وزیر اعظم برطانیہ بورس جانسن نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ وسیع پیمانے پر انخلاء کے باوجود برطانیہ میں باقی رہ جانیوالے افراد کو نکالنے میں ناکامی پر افسوس ہے، اقوام متحدہ کے خصوصی دفتر کی جانب سے متنبہ کیا گیا ہے کہ افغانستان میں حالیہ بدترین صورتحال میں بے وطن لوگوں اور پناہ گزینوں کی آبادکاری کیلئے بلاک الرٹ رہے۔ لاکھوں نئے بے گھر افراد جنوبی ایشیائی ممالک کی سرزمین پر جلد قدم رکھ سکتے ہیں۔ افغانستان میں برطانوی سفیر سرلوری برسٹونے کہا کہ افغانستان میں انخلاء کا آپریشن بندکرنیکا وقت ہمیں ان لوگوں کی یاد دلارہا ہے جن کو ہماری مدد کی ضرورت ہے ہم انکی مدد کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے وہ امن اور سلامتی میں رہنے کے مستحق ہیں یہ امر قابل ذکر ہے کہ آج افغانستان سے انخلاء کی آخری تاریخ مقرر ہے باور کیا جار ہا ہے کہ مقررہ تاریخ تک انخلاء کیلئے بھر پور ریسکیوآپریشن کے باوجود ہزاروں مہاجرین جو طالبان کے زیر کنٹرول علاقوں سے ائیر پورٹ تک نہیں پہنچ سکے یا دہشت گردی کے خوف سے روپوش تھے انخلاء سے محروم رہ جائینگے وہ اب طالبان اور شدت پسند تنظیم داعش کے رحم و کرم پر ہو سکتے ہیں برطانوی وزارت دفاع کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران ہزاروں افراد کو کابل ائیر پورٹ کے ذریعے ملک سے باہر نکالا گیا ہے یہ امر قابل ذکر ہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن افغان جنگ میں برطانیہ کی مدد کرنیوالے ترجمانوں سمیت افغان مہاجرین کیلئے آبادکاری سکیم کا اعلان کر چکے ہیں جس کے تحت مرحلہ وار افغان مہاجرین کو برطانیہ منتقل کیا جائیگا۔

Related Articles