یوپی:کووڈ کی ریکوری شرح 88فیصدی
لکھنؤ: اترپردیش میں گذشتہ 24گھنٹوں میں منگل کو کورونا وائرس کے 3663 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی جبکہ 4432افراد شفایاب ہوئے ہیں۔
ریاست میں اس وقت مجموعی متاثرین کی تعداد 420937ہوگئی ہے جس میں سے 370753افراد ریکور ہوئے ہیں جبکہ 44301افراد اسپتالوں یا ہوم آئیسولیشن میں زیر علاج ہیں۔ریاست میں کورونا متاثرین کے ریکوری کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے اور وہ اب بڑھ کر 88.7فیصدی ہوگیا ہے۔
ریاست میں کورونا متاثرین میں سے 6153افراد نے اپنی جانیں گنوائی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں میں 61نئی اموات درج کی گئی ہیں۔ریاستی کے اڈیشنل چیف سکریٹری(صحت)امت موہن پرساد نے کہا کہ اب ریاست میں تمام سرکاری اسپتال معمول کے مطابق کام کررہے ہیں اور وہاں پر او پی ڈی پابندی سے کھل رہے ہیں۔
ہیلتھ افسر نے کہا کہ پیر کو 156336نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے بعد ریاست کے مختلف لیبوں میں جانچ کئے گئے کل نمونوں کی تعداد 11044860ہوگئی۔مسٹر پرساد نے کہا اس وقت ریاست میں بغیر علامت والے 20647پازیٹو مریض ہوم آئیسولیشن میں ہیں جبکہ 3513مریض پرائیویٹ استپال میں ہیں جبکہ بقیہ سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ریاست میں تقریبا 4.3لاکھ سرویلانس ٹیم نے 132391مقامات میں 2.62کروڑ مکانات کا احاطہ کرتے ہوئے 12.99کروڑ افراد کی اسکریننگ کی ہے۔اس وقت ریاست میں 15766ہاٹ اسپاٹ ہیں۔