ملک میں کوروناوائرس سے ہلاک شدگان کی تعداد ایک لاکھ سے متجاوز

نئی دہلی ، ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس سے 1069مریضوں کی اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ سے عبور کرچکی ہے، اسی عرصہ کے دوران جان لیوا وبا سے نجات حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد نئے کیسز مقابلہ کم رہنے سے ایکٹیو کیسز کی تعداد میں 2،779 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی زد میں آئے مزید 1069 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد تعداد 1،0،842 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران کورونا وائرس کے مزید 79،476 نئے کیسز کے رپورٹ ہونے سے متاثرین کی مجموعی تعداد 64،73،545 ہوگئی ہے جبکہ 75628 مریضوں کی شفایابی سے مجموعی تعداد 54،27،707 ہو گئی۔
وائرس کے نئے کیسز کے مقابلہ میں صحت مند ہونے والوں کی تعداد کم ہونے سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 2،779 عدد کے اضافہ سے مجموعی تعداد 9،44،996 ہوگئی۔ ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح 14.60 فیصد، اموات کی شرح 1.56 فیصد ، جبکہ کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 83.84 فیصد ہے۔

Related Articles