این آئی اے نے پی ایف آئی کے خلاف تمل ناڈو میں چھاپہ ماری کی، دو حراست میں
چنئی،مئی۔ قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) نے ممنوعہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا(پی ایف آئی) کی غیر قانونی کاموں میں ملوث ہونے کے متعلق جاری جانچ کے تحت تمل ناڈو میں چھ جگہوں پر منگل کو چھاپہ ماری کی اور دو لوگوں کو حراست میں لیا۔ملنے وال رپورٹ کے مطابق چنئی، مدورے، ڈنڈی گل اور تھینی ضلعوں میں چھاپہ ماری کی گئی۔ تلاشی کے دوران پی ایف آئی کے مدورے ضلعی صدر محمد کیسر اور سوشلسٹ ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے تھینی ضلع کے سکریٹری صادق علی کو حراست میں لیا گیا ہے۔ این آئی اے کی کئی ٹیمیں تمل ناڈو پولیس کے ساتھ مکمل ہم آہنگی میں معاملے میں مشتبہ کے رہائش گاہوں اور دیگراحاطوں میں چھاپہ ماری میں شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے تنظیم پر پابندی لگانے سے پہلے این آئی اے نے پی ایف آئی کو گزشتہ سال سازش اور غیر قانونی سرگرمیوں میں شامل ہونے کے الزام میں اب تک دس لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔