راجوری اور پونچھ میں بڑھتے ہوئے ملی ٹینسی کے واقعات تشویشناک : غلام نبی آزاد

جموں، مئی۔غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ راجوری اور پونچھ اضلاع میں ملی ٹینسی کے بڑھتے ہوئے واقعات ریاست کے ساتھ ساتھ ملک کے لیے بھی تشویش ناک امر ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین محکم ہے کہ مرکزی حکومت ان حالات پر قابو پائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں جمہوریت کی بحالی کے لئے اسمبلی انتخابات فوری طور منعقد کئے جانے چاہئے۔ان باتوں کا اظہار آزاد نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ راجوری اور پونچھ اضلاع میں امسال دہشت گردی کے تین بڑے واقعات رونما ہوئے جس دوران فوجیوں کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کی جانیں بھی ضائع ہوئیں۔انہوں نے کہاکہ ایسے واقعات ریاست کے ساتھ ساتھ ملک کے لئے بھی تشویشناک ہے اور ان پر قابو پانا بے حد ضروری ہے۔ان کے مطابق گر چہ راجوری اور پونچھ اضلاع میں سیکورٹی فورسز کی بھاری تعیناتی عمل میں لائی گئی تاہم اس کے باوجود بھی دہشت گردی کے واقعات رونما ہو رہے غلام نبی آزاد نے کہاکہ مجھے پورا یقین ہے کہ مرکزی حکومت ملی ٹینسی کے واقعات پر بہت جلد قابو پائے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ہی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے راجوری میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔آزاد نے مزید بتایا کہ دہشت گردی کے خلاف سبھی کو آگے آنا چاہئے کیونکہ ملی ٹینسی سے جموں وکشمیر کے لوگوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں جتنے ملی ٹینسی کے واقعات رونما ہوتے ہیں اس کا خمیازہ عوام کو بھی بھگتنے پر مجبور ہونا پڑتا جموں وکشمیر میں چناو کرانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں غلام نبی آزاد نے کہاکہ بغیر کسی تاخیر کے یونین ٹریٹری میں انتخابات ہونے انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو پچھلے دس برسوں سے جمہوری حکومت سے محروم رکھا گیا ۔انہوں نے کہاکہ جمہوری نظام کی بحالی ناگزیر ہے کیونکہ عوامی حکومت ہی لوگوں کے مسائل اچھی طرح سے حل کرتی ہے۔

Related Articles