کانگریس نے بی جے پی پر کھڑگے، ان کے خاندان کے خلاف سازش کرنے کا الزام لگایا
بنگلورو، مئی۔کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور ان کے خاندان کے قتل کی سازش کا الزام لگایا ہے۔کرناٹک کانگریس کے انچارج رندیپ سرجے والا نے ہفتہ کو ایک آڈیو کلپ شیئر کیا جس میں چٹا پور حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار مانی کانت راٹھور اور روی نامی بی جے پی کارکن کے درمیان ہونے والی بات چیت کا مبینہ طور پر اشتراک کیا گیا ہے۔ جس میں کانگریس صدر مسٹر کھڑگے اور ان کے پورے خاندان کو قتل کرنے کی سازش رچنے کی بات کہی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی پارٹی کے لیے اس طرح کا کام کرنا سیاست کی نچلی سطح ہے۔انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی کو کنڑ لوگوں کا ہمہ گیر آشیرواد حاصل ہو رہا ہے اور اس کے لیڈر ملکارجن کھڑگے اور ان کے خاندان کے افراد، کرناٹک کے آئندہ انتخابات میں بی جے پی کے ہاتھوں زبردست شکست کا سامنا کرنے کے خوف سے انہیں قتل کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے کہاکہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور اس کی تحقیقات شروع کی جائے گی اور اگر کوئی غلط کام ہوا ہے یا ایسا کرنے کا ارادہ ہے تو قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔مسٹر راٹھور نے اس الزام کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس انتخابات میں شکست کے خوف سے ایسا کر رہی ہے۔