چہل کی شاندار گیند بازی نے میچ کا رخ بدل دیا:کوہلی

دوبئی ، رائل چیلنجرز بنگلور (آرسی بی) کے کپتان وراٹ کوہلی نے سنرائزرس حیدرآباد کے خلاف اپنی ٹیم کی جیت پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے لیگ اسپنر یجویندر چہل نے اپنی شاندار کارکردگی سے میچ کا رخ اپنی ٹیم کے حق میں موڑنے پر اہم کردار ادا کیا ۔
آئی پی ایل کے اپنے پہلے میچ میں بنگلور نے چہل کے 18 رنز کے عوض تین وکٹ اور تیز بالر نودیپ سینی کے 25 رن پر دو اور شیوم دوبے کے 15 رن پر دو وکٹ کی بدولت حیدرآباد کو 10 رنز سے شکست دے کر آئی پی ایل 13 کا شاندار آغاز کیا۔وراٹ نے کہا کہ یہ واقعی خوشگوار ہے۔ پچھلے سیزن میں اس کے برعکس نتیجہ برآمد ہوا تھا ۔ ہم نے اس میچ میں اپنا توازن برقرار رکھا۔ لیکن چہل نے اپنی عمدہ کارکردگی سے میچ ہماری طرف موڑ دیا۔ انہوں نے اس میچ میں دکھایا کہ اگر آپ میں مہارت ہے تو آپ کسی بھی وقت وکٹیں لے سکتے ہیں۔ انہوں نے جس طرح حیدرآباد کے بیٹنگ اٹیک کو منہدم کیا ،میرا خیال ہےکہ وہ ایسا کھلاڑی ہے جس نے میچ کا رخ ہماری طرف موڑ دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اچھا اچھا آغاز کیا تھا اور دیودت پڈیکل اور آرون فنچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ آخری تین اوورز میں جس طرح اے بی ڈویلیئرز نے کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس نے 160 کا اسکور عبور کرنے میں ہماری مدد کی۔ دوبے نے بھی بہت عمدہ بولنگ کی۔
یواین آئی۔این اے

Related Articles