جانسن چارلس کے کے آر میں شامل ہوئے

کولکاتہ، مئی۔ دو بار کے ٹی 20 ورلڈ کپ چیمپئن جانسن چارلس نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2023 کے بقیہ میچوں کے لیے لٹن داس کی جگہ کولکاتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ بی سی سی آئی نے جمعرات کو اس کی تصدیق کی۔ سال 2012 اور 2016 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن کا تاج پہننے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم کا حصہ رہے چارلس اپر آرڈر میں بلے بازی کا خاص تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے 219 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل کر 179 میچوں میں اوپنر کا کردار ادا کیا ہے۔تاہم چارلس چھ سال تک ویسٹ انڈیز ٹیم سے باہر رہنے کے بعد اکتوبر 2022 میں ہی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کی ہے۔ انہوں نے مارچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 39 گیندوں پر سنچری بنا کر سنسنی پیدا کردی تھی۔ یہ کے کے آر میں 50 لاکھ کی قیمت پر شامل ہونے والے چارلس کا پہلا آئی پی ایل ہوگا، اس سے قبل وہ بنگلہ دیش، پاکستان، سری لنکا اور افغانستان میں لیگز میں شامل ہو چکے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش کے دھماکہ خیز اوپنر لٹن کے کے آر کے ساتھ میچ کھیلنے کے بعد خاندانی وجوہات کی وجہ سے وطن واپس لوٹ گئے تھے۔ اس کے بعد انہیں بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز میں بھی حصہ لینا تھا۔کے کے آر اس وقت پوائنٹس ٹیبل میں آٹھویں نمبر پر ہے اور اس کا اگلا مقابلہ جمعرات کو سن رائزرس حیدرآباد سے ہوگا۔ اس کے بعد یہ فرنچائزی پنجاب کنگز (8 مئی)، راجستھان رائلز (11 مئی)، چنئی سپر کنگز (14 مئی) اور لکھنؤ سپر جائنٹس (20 مئی) کا سامنا کرے گی۔

Related Articles