کے کے سچان اور نریندر سنگھ یادو بی جے پی میں شامل

لکھنؤ:، مئی۔ بہوجن سما ج پارٹی(بی ایس پی) کے سابق ریاستی صدر کے کے سچان اور سابق وزیر و سات بار ایم ایل اے رہے نریندر سنگھ یادو(فرخ آباد) نے بڑی تعداد میں اپنے حامیوں کے ساتھ پیر کو بی جے پی کی رکنیت حاصل کرلی۔پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹر پر نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک کی موجودگی میں ان کے علاوہ ضلع پنچایت صدر فرخ آباد مونیکا یادو، ایس پی سے فرخ آباد لوک سبھا کی سابق امیدوار سچن سنگھ یادو اور ریاستی صدر اترپردیش ٹمبر ایسوسی ایشن و ریاستی سکریٹری سماج وادی پارٹی ویاپار سبھا موہنیش ترویدی اپنے حامیوں کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہوئے۔پاٹھک نے بی جے پی میں شامل ہونے والے بی ایس پی اور ایس پی لیڈروں اور کارکنوں کا استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں بی جےپی حکومتیں عوام کو باختیاری سے خودکفیل ہندوستان بنانے کے عزم کو لے کر کام کررہی ہیں۔ بی جے پی کے انتودئیے نظریہ کے ساتھ مختلف سیاسی پارٹیاں اور مختلف سماجی تنظیموں، کاروباری اداروں کے لوگ لگاتار بڑی تعداد میں بی جے پی میں شامل ہورہے ہیں۔

Related Articles