ہندوستان بدل رہا ہے، اب اڑنا چاہتا ہے – وج

چنڈی گڑھ/سڈنی، اپریل ۔ ہریانہ کے وزیر داخلہ انل وِج نے کہا کہ ہندوستان بدل رہا ہے، ہندوستان کو پر لگ رہے ہیں اور اب ہندوستان اڑنا چاہتا ہے۔مسٹر وج نے اتوار کو آسٹریلیا کے سڈنی میں ایسوسی ایشن آف ہریانوی ان آسٹریلیا کے ذریعہ منعقدہ ایک پروگرام میں کہا کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے سال 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا عہد لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی بھی آسٹریلیا آ رہے ہیں، اس لیے میں آپ سے اپیل کرنا چاہوں گا کہ آپ مودی جی کے استقبال کے پروگرام میں اس جوش و جذبے سے ہزاروں گنا زیادہ جوش و جذبے کے ساتھ شامل ہوں جس کے ساتھ آپ سبھی گیتا مہوتسو میں شامل ہیں۔مسٹر وج نے کہا کہ میں پچھلے تین دنوں سے آسٹریلیا میں ہوں لیکن مجھے لگتا ہے کہ میں ہریانہ کے کسی اور شہر میں آیا ہوں، کیونکہ مجھے آپ لوگوں کی طرف سے بے پناہ حمایت اور محبت مل رہی ہے، انہوں نے کہا کی آپ لوگوں نے آسٹریلیا میں رہتے ہوئے اپنا مذہب اور ثقافت ترک نہیں کی ہے کیونکہ درخت جڑوں کو چھوڑ کر سوکھ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب میں ایسوسی ایشن آف ہریانوی ان آسٹریلیا کے عہدیدار سیوا سنگھ کے گھر گیا تو ہریانوی کلچر کے مطابق انہوں نے اپنے گھر میں منجے/کھاٹ، مڈھے اور ہکا لگا کر بیٹھک بنائی ہوئی ہے جو وہاں آنے والے لوگوں کو یاد دلاتی ہے کہ ہمارا ورثہ، جڑیں کیا ہیں اور ہم کن طریقوں سے رہتے ہیں۔

 

Related Articles