ارونا کوری سمیت ایس پی-کانگریس کے کئی لیڈر بی جے پی میں شامل

لکھنؤ:اپریل۔ اترپردیش میں سابقہ ایس پی حکومت میں وزیر رہی ارونا کوری اور کانگریس کے سابق شہر صدر اجئے شریواستو اجو سمیت سماج وادی پارٹی(ایس پی) کانگریس اور راشٹریہ لوک دل کے کئی لیڈروں نے اتوار کو بی جے پی کی رکنیت اختیار کی۔پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹر پر نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک کی موجودگی میں ان لیڈروں نے پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔ کوری کانپور شہر کی بلہور اسمبلی سیٹ سے ایم ایل اے رہ چکی ہیں۔ اس کے علاوہ شہر کانگریس کے صدر اجئے شریواستو اجو، آر ایل ڈی بجنور کے سابق ضلع صدر و اسمبلی امیدوار راہل چودھری، ایس پی سے باندہ اسمبلی حلقے کے سابق امیدوار دیوراج گپتا نے بڑی تعداد میں اپنے حامیوں کے ساتھ بی جے پی کی رکنیت حاصل کی۔نائب وزیر اعلی نے ایس پی، کانگریس و آر ایل ڈی کے لیڈروں و کارکنوں کا بی جے پی میں استقبال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی و وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں بی جے پی کی سرکاریں دین دیال اپادھیائے کے انتودے پتھ پر بڑھتے ہوئے گاؤں، غریب، کسان، نوجوان کی مالی بہبود سے انتودے ہدف کو حاصل کررہی ہیں۔پاٹھک نے کہا کہ شاندار قوم کی تعمیر اور ثقافتی قوم پرستی کے نعرے اور سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس کے نظریے کے ساتھ جڑتے ہوئے بڑی تعداد میں مختلف پارٹیوں کے لوگ بی جے پی سے وابستہ ہورہے ہیں۔

 

Related Articles