بدری ناتھ مندر کے کپاٹ عقیدت مندوں کے لیے کھولے گئے

دہرادون/بدری ناتھ، اپریل۔بدری ناتھ مندر کے کپاٹ کو جمعرات کی صبح 7:10 بجے مکمل رسومات کے ساتھ عقیدت مندوں کے لیے کھول دیا گیا۔ اس موقع پر پہلی پوجا وزیر اعظم نریندر مودی کے نام سے کی گئی۔ دروازے کھولنے کا عمل صبح 4 بجے سے شروع ہوا۔ مندر کے صدر پجاری ایشور پرساد نمبودیری نے وزیر اعظم مودی کے نام سے پہلی پوجا کی۔ اس کے ساتھ ہی موسم گرما کے لیے بدری ناتھ کے درشن شروع ہو گئے ۔ کپاٹ کھولنے کے موقع پر بدری ناتھ مندر کو 15 کوئنٹل پھولوں سے سجایا گیا تھا۔ہلکی برف باری اور بارش کے درمیان، بدری ناتھ کی تعریف میں فوج کے دستے کی بینڈ کی دھن، روایتی موسیقی اور مقامی خواتین کے رقص نے عقیدت مندوں کو مسحور کیا۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کی ہدایات کے مطابق بدری ناتھ مندر کے کپاٹ کھولنے کے موقع پر عقیدتمندوں کے استقبال کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پھولوں کی بارش کی گئی۔

Related Articles