بلندشہر:کولڈ اسٹور کے ملبے میں 36گھنٹے سے پھنسے ہیں دو مزدور

بلندشہر:اپریل۔ اترپردیش کے ضلع بلندشہر کے سکندرآباد علاقے میں گذشتہ ہفتہ کو ہوئے حادثے میں کولڈ اسٹوریج کے ملبے میں پھنسے دو مزدوروں کو پیر کی صبح تک نہیں نکالا جاسکا ہے۔لگاتار 36گھنٹوں سے جاری ریسکیو آپریشن کے باوجود ابھی بھی دنیش اور ہری چند نام کے مزدور ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ملبے سے اتوار کی شام نکالے گئے گورو نامی مزدور کو علاج کے لئے ہائر سنٹر میڈیکل کالج دہلی میں داخل کرایا گیا ہے۔ڈی ایم چندر پرکاش سنگھ نے بتایا کہ ملبے میں پھنسے دنیش و ہری چند کو این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں کے ذریعہ کولڈ اسٹوریج کی دیوار کاٹ کر نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پولیس انتظامیہ کے افسران موقع پر موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اہلیت سے زیادہ لوڈ ہونے کی وجہ سے اوور لوڈ ریک کھسکنے سے حادثہ ہوا ہے۔ حادثے کے دوران آکاش، گورو، دنیش اور ہری چند نامی مزدور ملبے میں پھنسے گئے تھے۔ ان میں سے آکاش اور گورو کو سخت مشقت کےبعد زندہ نکال لیا گیا ہے جبکہ دنیش و ہری چند کے لئے آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔

 

Related Articles