امریکہ، میکسیکو 2027 فیفا ویمنز ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی کے لیے بولی لگائیں گے

میکسیکو سٹی (میکسیکو)، اپریل۔امریکہ اور میکسیکو نے بین الاقوامی فٹ بال فیڈریشن (فیفا) کو مطلع کیا ہے کہ وہ 2027 خواتین ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی کے لیے بولیاں لگائیں گے۔یو ایس ساکر فیڈریشن (یو ایس ایس ایف) کی صدر سنڈی پارلو کون نے بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہاکہامریکہ ہمیشہ سے خواتین کے کھیلوں کا عالمی گھر رہا ہے اور ہم میکسیکو کے ساتھ خواتین کے فٹ بال کے لیے دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ کی مشترکہ میزبانی کرنے پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔یو ایس ایس ایف اور میکسیکن فٹ بال فیڈریشن (ایف ایم ایف) کے پاس 19 مئی تک اپنی بولی کی دستاویزات باضابطہ طور پر جمع کرانے کا وقت ہے۔امریکہ اس سے قبل 1999 اور 2003 میں ویمنز ورلڈ کپ کی میزبانی کر چکا ہے جبکہ میکسیکو نے اس سے پہلے کبھی بھی ٹاپ ایونٹ کی میزبانی نہیں کی۔ایف ایم ایف کے صدر یون ڈی لوئیسا نے کہاکہمیکسیکو میں خواتین کے فٹ بال نے پچھلے پانچ سالوں میں مسلسل ترقی دیکھی ہے اور اس کی ترقی ایف ایم ایف کی اسٹریٹجک ترجیحات میں سے ایک ہے۔ واضح رہے کہ میکسیکو، امریکہ اور کینیڈا 2026 میں فیفا مینز ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی کریں گے۔

Related Articles