لکھنؤ میں 156 نئے کورونا مریض

اب 798 ایکٹو کیسز، ریپڈ ریسپانس ٹیمیں بڑھانے کی تیاری

لکھنو :اپریل۔اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں لگاتار تیسرے دن 100 سے زیادہ نئے کووڈ متاثر ہوئے۔ اتوار کو کل 156 افراد کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی۔ اس دوران 75 افراد کو بھی انفیکشن سے پاک قرار دیا گیا۔ اس طرح ضلع میں اب فعال متاثرین کی تعداد بڑھ کر 798 ہو گئی ہے۔اتوار کو شہر کے علی گنج سی ایچ سی علاقے میں سب سے زیادہ 26 نئے متاثر پائے گئے۔ ساتھ ہی عالم باغ اور چنہٹ میں 20-20 متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ این کے روڈ سی ایچ سی علاقے میں 18 نئے متاثرہ، سروجنی نگر میں 17، ٹوڑیا گنج میں 11، اندرا نگر میں 9، سٹی اسٹیشن علاقے میں 6 اور قیصر باغ میں 5 نئے متاثر پائے گئے۔معلومات کے مطابق اس وقت 40 سے زیادہ ریپڈ رسپانس ٹیمیں مریضوں کے کانٹیکٹ ٹریسنگ کے لیے کام کر رہی ہیں۔ ڈسٹرکٹ سرویلانس آفیسر نشانت نروان نے بتایا کہ مریضوں کی تعداد میں اضافے کے بعد مریضوں کے نمونے لینے کے لیے ایسی ٹیموں کو بڑھانے کی تجویز ڈی ایم کو بھیجی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں جہاں مریض نہیں ملتے، شہری علاقوں میں بھی ٹیموں سے بات چیت کی جارہی ہے۔

Related Articles