کورونا متاثرہ اضلاع میں کنٹیکٹ ٹریسنگ پر زور، کانپور ، لکھنؤ ، پریاگ راج اور گورکھپور پر وزیراعلیٰ یوگی کی خاص نظر

لکھنؤ،اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کانپور ، لکھنؤ ، پریاگ راج اور گورکھپور میں محتاط رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کورونا متاثرہ اضلاع میں کنٹیکٹ ٹریسنگ پر زور دیا جائے ۔ مسٹر یوگی نے اتوار کے روز ان لاک نظام کی جائزہ میٹنگ میں کہا کہ کووڈ ۔19 کے لئے آئی سی یو کے بستروں میں اضافہ کیا جانا چاہئے اور تمام اسپتالوں میں ادویات اور آکسیجن کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ۔ پریاگ راج ، کانپور نگر ، لکھنؤ اور گورکھپور میں مخصوص احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ ان اضلاع میں کنٹیکٹ ٹریسنگ پر زور دیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی کووڈ انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس سے بچاؤاور علاج میں اہم کردارہے ۔ تمام اضلاع میں اس کی خدمات کو مزید بہتر بنایا جائے ۔ انہوں نے اس کے لئے چیف سیکریٹری کو کوآرڈینیشن کئے جانے کی ہدایت دی ۔
وزیراعلیٰ نے پبلک ایڈریس سسٹم کے ذریعے کووڈ ۔19 اور ٹریفک قوانین کے بارے میں لوگوں کو وسیع پیمانے پر بیدار کئے جانے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے احتیاط ، روک تھام اور بیداری ضروری ہے۔ اس کے لئے اہم مقامات اور چوکوں پرپبلک ایڈریس سسٹم مسلسل طور پر ایکٹوموڈ میں رہے۔

Related Articles