اترپردیش میں قانون کا راج مزیدمضبوط ہوگا : نائب وزیر اعلی پاٹھک
پرتاپ گڑھ،اپریل۔ اترپردیش کے صوبائی نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک نے یہاں ضلع ہیڈکواٹر واقع ڈاکٹر سونے لال پٹیل میڈیکل کالج کی نوتعمیر عمارت کا دوشنبہ کو افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پرتاپ گڑھ کی چہار رخی ترقی کے لئے کام کر رہے ہیں ،تاکہ پرتاپ گڑھ پورے صوبہ میں اعلی ضلع کے طور پر قائم ہو ،جس کے لئے سبھی محکمہ کا جائزہ لیا جائے گا ۔اترپردیش میں قانون کا راج مزید مضبوط ہو، اس کے لئے ہماری سرکار پوری طرح نظم نسق کو لے کر سنجیدہ ہے ۔ نائب وزیر اعلی پاٹھک نے کہا کہ نظم نسق کا جائزہ لیا جائے گا ،ہماری حکومت کا عہد ہے کہ اترپردیش میں قانون کا راج مزید مضبوط کریں گے ،اس لئے جن جیلوں کو سماج وادی پارٹی کے اقتدار میں چارہ گاہ بنایا گیا تھا اور غنڈے مافیا کی سرپرستی کی جاتی تھے ،اس لئے جیلو کی مزید تلاشی مہم چلائی جارہی ہے ،جس سے جرائم پیشہ افراد کو سخت سے سخت سزا مل سکے ۔انہوں صحافیوں کے کسی سوال کا جواب نہیں ،دیا بلکہ وہ اپنی بات کہتے رہے ۔اس موقع پر خصوصی طور سے ممبر پارلیمنٹ سنگم لال گپتا ،ڈی ایم ڈاکٹر نتن بنسل ،ایس پی ستپال انتل وغیرہ افسران و لیڈر موجود رہے ۔