تمام شہریوں کو سڑک، بجلی اور رہائش فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری:یوگی

گورکھپور:،مارچ۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو کہا کہ حکومت نے شہریوں کی بنیادی ضروریات جیسے سڑکیں، رہائش وبجلی وغیرہ فراہم کرنے میں خاطر خواہ کام کیا ہے۔اس کے علاوہ عوام الناس سے جڑا ہوا دیگر کوئی بھی معاملہ ہو حکومت اس ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔رام نومی کی مناسبت سے کنیا پوجن کرنے سے قبل وزیر اعلی نے تقریبا 300فریادوں کی جنتا درشن میں فریادیں سنیں اور کہا جنہیں رہائش کا مسئلہ درپیش ہیں انہیں جلد رہائش گاہ فراہم کی جائے گی۔کوئی بھی گاؤں یا مقام جہاں جانے کے لئے سڑکوں کو مسئلہ ہے ایسی سڑکوں کی مرمت کی جائے گی۔بجلی بل کے بقایاجات جن کی ادائیگی ابھی تک نہیں ہوسکی ہے اب وہ صارف پر بوجھ نہیں رہیں گے بلکہ نظرثانی کے بعد اسے قسطوں میں ادائیگی کی سہولیت دی جائے گی۔وزیر اعلی نے جنتا درشن میں موجود سبھی فریادیوں کو تیقن دیا کہ ہر شہری کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Related Articles