پُنےمیں بی جے پی کے علیل ایم پی گریش باپت 72 سال کی عمر میں چل بسے
پنے، مارچ۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے علیل رکن پارلیمنٹ گریش باپت کا پونے کے ایک اسپتال میں علاج کے دوران انتقال ہو گیا، پارٹی رہنماؤں نے بدھ کو ان کے بارے میں اطلاع دی ۔وہ 72 سال کے تھے ۔ دینا ناتھ منگیشکر اسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر کی طرف سے میڈیکل بلیٹن جاری کرنے کے فوراً بعدہی انہوں نے آخری سانس لی، جس میں انہیں ‘شدید بیمار’ قرار دیاگیا، اور لائف سپورٹ سسٹم پر رکھنء کی بات کہی گئی تھی۔ بی جے پی کے ریاستی اور مرکزی قائدین کے ساتھ ساتھ مختلف سیاسی جماعتوں کے دیگر افراد نے باپت کے انتقال پر سوگ کا اظہار کیا ہے۔ پنے کے قصبہ پیٹھ اسمبلی حلقہ سے پانچ بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں، وہ ایمرجنسی کے دوران تقریباً 19 ماہ تک جیل میں رہے اور 2019 میں پہلی بار لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ کچھ عرصے سے طبیعت ٹھیک نہ رہنے کے باعث سینئر رہنما گھر میں زیر علاج تھے لیکن آج دوبارہ اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں چند گھنٹوں بعد ان کا انتقال ہوگیا۔ فروری میں، باپت اس وقت منظر عام پر آئے جب وہ قصبہ پیٹھ اسمبلی ضمنی انتخابات میں بی جے پی امیدوار ہیمنت رسانے کے لیے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرنے کے لیے نکلے، لیکن پارٹی نے اپنا گڑھ کانگریس-مہا وکاس اگھاڑی کے نامزد امیدوار رویندر ڈھنگیکر سے کھو دیا۔