کالی شرٹ پہن کر راہل کے معاملے میں کانگریسی تمل ناڈو اسمبلی میں پہنچے
چنئی،مارچ۔ تمل ناڈو میں حکمراں دراوڑ منیترا کژگم(ڈی ایم کے)کے اہم اتحادی کانگریس کے رکن وائناڈ کے ایم پی راہل کی رکنیت رد کئے جانے کی مخالفت میں آج کالی شرٹ پہن کر اسمبلی میں پہنچے۔ ایوان میں داخل ہونے سے پہلے پارٹی لیڈر راہل گاندھی کے سیلوا پیرو نتھگائی کی قیادت میں کانگریس کے ایم ایل ایز نے ہاتھوں میں تختیاں لئے مسٹر گاندھی کے ساتھ اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوران کی رکنیت رد کئے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے اسمبلی احاطے کے باہر مظاہرہ کیا۔ اسمبلی اسپیکر ایم اپاوو کے ذریعے ایوان کے اندر تختیاں لے جانے کی اجازت دینے سے انکار کرنے کے بعد ایم ایل ایز نے انہیں سی ایل پیلیڈر کے کمرے میں چھوڑ دیا۔ کل 18ایم ایل ایز میں سے تقریبا 11نے کالی شرٹ پہن رکھی تھی ۔ سی ایل پی لیڈر نے کہا کہ دیگرایم ایل اے جلد ہی اس احتجاج میں حصہ لیں گےمسٹر سیلواپیرون تھگائی نے بھی اسمبلی میں اس مسئلے کو اٹھانے کا مطالبہ کیا اور اس کے لئے اسپیکر سے اجازت مانگی ہے۔ کانگریسی ایم ایل اے گروپ کے لیڈر نے یہ بھی اعلان کیا کہ پارٹی کے تمام ایم ایل اے پیر کی رات سے اسمبلی کے اندر دھرنا دیں گے، حالانکہ اسپیکر نے حفاظتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ کانگریسی ایم ایل ایز کے اسمبلی احاطے کے باہر احتجاج کرتے ہوئے دن رات لمبے دھرنے پر بیٹھنے کی امید ہے ۔ مسٹر گاندھی کو نااہل قرار دئے جانے کے بعد سے ہی کانگریس دھرنا دے رہی تھی۔ گزشتہ دو دنوں سے احتجاج کیا اور اس کی مذمت کرنے کے لئے بھوک ہڑتال بھی کیا۔ تمل ناڈو کانگریس کمیٹی(ٹی این سی سی) کے صدر اکے ایس الاگری نے کہا کہ جب تک مسٹر گاندھی کی نااہلی ختم نہیں ہو جاتی ہے تب تک ان کا جمہوری طور پرمخالفت جاری رہے گی۔