راج ناتھ نے رادھا سوامی ستسنگ بیاس کا دورہ کیا

امرتسر،مارچ۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہفتہ کو امرتسر میں رادھا سوامی ستسنگ بیاس کے سربراہ بابا گرندر سنگھ ڈھلوں سے ملاقات کی اور بیاس میں تقریبا دو گھنٹے گزارے۔مسٹر سنگھ نے بابا گرندر سنگھ ڈھلوں کے ساتھ بیاس قصبے میں تقریبا ایک گھنٹے تک بند کمرے میں میٹنگ کی۔ اس کے بعد وہ ستسنگ کے سربراہ کے ساتھ ڈیرا کمیونٹی کی رسوئی میں گئے، جہاں پیروکار روٹیاں بنا رہی تھیں اور سبزیاں کاٹ رہی تھیں۔ڈیرا بابا جے مل سنگھ کے نام سے بھی جانا جانے والا رادھا سوامی ستسنگ امرتسر شہر سے تقریبا 45کلومیٹر دور بیاس میں واقع ہے۔ اس کے ملک بھر میں خاص طور پر پنجاب، ہریانہ اور ہماچل پردیش میں پیروکار ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی گزشتہ سال ڈیرا بیاس کا دورہ کیا تھا۔

 

Related Articles