امرت پال کی حبس بیجا کی درخواست پر منگل کو سماعت

چنڈی گڑھ، مارچ۔ وارث پنجاب دے کے سربراہ امرت پال سنگھ کے معاملے میں پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ میں حبس بیجا کی درخواست پر سماعت منگل کو ہونے کا امکان ہے۔اتوار کو دائر کی گئی درخواست میں خود کو ‘وارث پنجاب دے کا قانونی مشیر بتانے والے درخواست گزار ایمان سنگھ کھارا نے کہا ہے کہ امرت پال سنگھ کو شاہکوٹ سے گرفتار کیا گیا ہے اور وہ 24 گھنٹے کی حراست میں ہیں۔یہ درخواست اتوار کو جسٹس این ایس شیخاوت کے سامنے سماعت کے لیے آئی۔ اس معاملے میں پنجاب حکومت کی جانب سے ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل نے نوٹس کو قبول کرتے ہوئے جالندھر پولیس کمشنر سے حلف نامہ کی شکل میں جواب داخل کرنے کے لیے وقت مانگا ہے۔ کیس کی اگلی سماعت 21 مارچ کو مقرر کی گئی ہے۔

 

Related Articles