اتراکھنڈ سڑک حادثے میں ہماچل کے رہنےوالے چار لوگوں کی موت

دہرادون، مارچ ۔اتراکھنڈ کے دہرادون میں اتوار کی صبح ایک بے قابو گاڑی (کار) ٹونس ندی میں گر گئی، جس میں سوار چاروں مسافروں کی موت ہو گئی۔تمام مرنے والے ہماچل پردیش کے رہنے والے تھے۔ریاستی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی ترجمان للیتا نیگی نے بتایا کہ تحصیل چکراتا سے ان کی ٹیم کو اطلاع ملی کہ ایک گاڑی کنٹرول کھو بیٹھی اور شملہ کے چکراتا روڈ پر ٹونس ندی میں گر گئی۔ اس پر اپر سب انسپکٹر یوگیندر بھنڈاری کی قیادت میں ایس ڈی آر ایف کی ریسکیو ٹیم فوری طور پر ریسکیو آلات کے ساتھ جائے واقع پر پہنچ گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم نے مذکورہ گاڑی ماروتی سپریسو نمبر HP 08 A 4323 کو مین روڈ سے 300 میٹر نیچے ندی میں پڑا ہوا پایا۔ گاڑی میں سوار چاروں لوگوں کی موت جائے واقع پر ہی ہوگئی۔محترمہ نیگی نے بتایا کہ ٹیم نے جائے واردات پر رسی کے ذریعے کھائی میں اتر کر گاڑی تک رسائی حاصل کی۔ اس کے ساتھ ہی مقامی لوگوں کے تعاون سے چاروں افراد کی لاشوں کو اسٹریچر کے ذریعے متبادل راستے سے مین روڈ پر لے جانے کے بعد ضلعی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت امرجیت ٹھاکر عمر 35 سال، سندیپ عمر 32 سال، پروین عمر 30 سال اور موہت عمر 28 سال کے طور پر کی گئی ہے، سبھی ہماچل پردیش کے چوپال کے رہنے والے ہیں۔

Related Articles