نظم ونسق کو چست درست کرنے میں یوگی کامیاب:راجناتھ
لکھنؤ:مارچ۔ اترپردیش حکومت کے طرز حکمرانی کی تعریف کرتے ہوئے وزیر دفاع و مقامی ایم پی راج ناتھ سنگھ نے ہفتہ کو کہا کہ ترقی کے لئے ضروری نظم نوسق کو بحال کرنے میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کامیاب رہے ہیں۔لکھنؤ میں 1449.68 کروڑ روپے کے 352 پروجیکٹوں کے افتتاح کے موقع پر سنگھ نے کہا کہ لکھنؤ میں ہونے والے تمام ترقیاتی کاموں کا سہرا یوگی آدتیہ ناتھ کو جاتا ہے، کیونکہ جب تک ریاست کے وزیر اعلیٰ ترقیاتی کاموں میں دلچسپی نہیں دکھاتے پروجیکٹوں کا تیزی سے پائے تکمیل تک پہنچناممکن نہیں۔ آج ہمارا لکھنؤ ترقی کے رنگ میں رنگا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کے لئے آج کا دن ایک اہم دن ہے۔ آج وزیر اعلیٰ یوگی اپنی چھ سالہ میعاد پوری کر رہے ہیں۔ یوپی کی تاریخ میں یہ ایک ریکارڈ ہے۔ مسٹر یوگی کا چھ سال کا دور ریاست کی ترقی کے لیے وقف رہا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ امن و امان ترقی کا آکسیجن ہے۔ پچھلے چھ سالوں میں پورے ملک نے دیکھا ہے کہ یوپی میں امن و امان کی صورتحال کتنی تیزی سے مضبوط ہوئی ہے۔ انہوں نے ایک ویب پورٹل میں پڑھا تھا کہ پولیس مڈھ بھیڑمیں 63 مجرم مارے گئے ہیں۔ جرائم پیشہ افراد پولیس سے ٹکراؤ کا کام کریں گے تو ان کا یہی انجام ہوگا۔ جس رفتار سے یوپی میں صفائی کا کام ہو رہا ہے، لگتا ہے کہ سینچری بھی جلد مکمل ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ خوف کے ماحول سے آزاد ہوکر اتر پردیش ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت کا ہدف پورا کرے گا۔ اس سمت میں کام تیز رفتاری سے جاری ہے۔ روڈ ٹریٹمنٹ پلانٹ، سیوریج پلانٹ سمیت کئی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے اور افتتاح بھی ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی حساسیت اور وزیر اعلیٰ کی سمجھ بوجھ کی وجہ سے ترقیاتی کام تیز رفتاری سے ہو رہے ہیں۔لکھنؤ اور آس پاس کے علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ شہید پاتھ اور کسان پاتھ کو جوڑنے والا کاریڈور لکھنؤ کے صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب ہونے کے خواب کو پورا کرے گا۔ لکھنؤ سلطان پور ہائی وے کا کام 2019 میں مکمل ہو چکا ہے جبکہ لکھنؤ کانپور ایکسپریس وے کا کام جاری ہے۔ لکھنؤ میں 104 کلومیٹر کا رنگ روڈ ترقی کے نئے آیام پیدا کرے گا۔ لکھنؤ کے لیے نو فلائی اوور کو منظوری دی گئی ہے۔ گومتی نگر ٹرین ٹرمینل کا کام دسمبر تک مکمل ہو جائے گا۔ لکھنؤ سٹی اور چارباغ ریلوے اسٹیشن کو امرت بھارت اسٹیشن کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ ان اسٹیشنوں کو عالمی معیار کے اسٹیشن کے طور پر فروغ دیاجائے گا۔لکھنؤ کے آس پاس کے علاقوں میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں نیشنل کیپیٹل ریجن (این سی آر) کی طرز پر اور ایس سی آر کو تیار کیا جائے گا۔