پہلی سالگرہ پورے جوش و خروش سے منائے گی یوگی حکومت
لکھنؤ:مارچ۔ اپنے دوسرے معیاد کار کا ایک سال پورا ہونے کے موقع پر اترپردیش کی یوگی حکومت نے ریاستی سطح پر اپنی حصولیابیاں بیان کرنے کے لئے تیاریاں کررہی ہے۔آفیشل ذرائع نے منگل کو بتایا کہ یوگی حکومت کی دوسری میعاد کا پہلا سال 25 مارچ کو پوری ریاست میں بڑے دھوم دھام سے منایا جائے گا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت نے اس کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ یہ جشن بی جے پی کے لیے اس لیے بھی اہم ہو جاتا ہے کیونکہ یوگی آدتیہ ناتھ کے پاس سب سے طویل مدت تک اتر پردیش کے وزیر اعلی رہنے کا ریکارڈ ہے۔ جیسے ہی یوگی 2.0 کا پہلا سال مکمل ہوگا، یوگی چھ سال اور چھ دن کے لیے وزیراعلیٰ بن جائیں گے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ لکھنؤ میں پریس کانفرنس کریں گے۔ ساتھ ہی اضلاع میں انچارج وزراء کی قیادت میں پریس کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔راجدھانی میں ہونے والی پریس کانفرنس میں سی ایم یوگی کے ساتھ دونوں نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور برجیش پاٹھک بی جے پی کے ریاستی صدر بھوپیندر سنگھ چودھری، ریاستی تنظیم کے جنرل سکریٹری دھرم پال سنگھ اور پارٹی کے دیگر عہدیدار موجود ہوں گے۔ اس دوران یوگی اپنی حکومت کی کامیابیوں کو عوام کے سامنے پیش کریں گے۔ امکان ہے کہ پریس کانفرنس میں سی ایم یوگی اپنی حکومت کے چھ سال کے دور میں ریاست میں ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں بتائیں گے۔ اس کے ساتھ وہ ریاست میں امن و قانون کی بہتری کی وجہ سے پیدا ہونے والے سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول اور ان سے پیدا ہونے والے روزگار اور خود روزگار کے مواقع کے بارے میں جانکاری دیں گے۔اضلاع کے انچارج وزراء، وزرائے مملکت (آزادانہ چارج) اور وزرائے مملکت اپنے اپنے اضلاع میں موجود ہوں گے، جہاں وہ وزیر اعلیٰ کی پریس کانفرنس کے بعد پریس کانفرنس کریں گے۔ ان کے ساتھ مقامی ایم پی، ایم ایل اے، ضلع پنچایت صدر اور قانون ساز کونسل کے ارکان موجود رہیں گے۔ اس دوران وہ بی جے پی حکومت کے چھ سالوں میں ضلع میں ہوئے ترقیاتی کاموں کا شمار کرائیں گے۔ جن اضلاع میں وزیر انچارج موجود نہیں ہوں گے، ایم پی راجیہ سبھا / ایم پی لوک سبھا / ایم ایل اے / ممبر قانون ساز کونسل / ضلع پنچایت صدر / ضلع صدر پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔بی جے پی گزشتہ سال ہوئے اسمبلی انتخابات میں 255 سیٹیں جیت کر دوسری بار اقتدار میں آئی ہے۔ جس کے بعد 25 مارچ کو یوگی آدتیہ ناتھ نے دوسری بار وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ اس طرح اس سال مارچ میں ان کی حکومت کی دوسری میعاد کا پہلا سال مکمل ہو رہا ہے۔ جس کے جشن کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔یوگی 2.0 کا پہلا سال مکمل ہوتے ہی لگاتار چھ سال اور چھ دن وزیر اعلیٰ کے عہدے پر رہنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیں گے۔ ویسے، 1 مارچ کو (5 سال 346 دن، دفتر میں)، انہوں نے سب سے زیادہ وقت تک وزیراعلیٰ رہنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔ کانگریس کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر سمپورنانند (5 سال 345 دن) یوگی کے بعد سب سے طویل عرصے تک اس عہدے پر رہے ہیں۔