دہلی میں 5اکتوبر تک سبھی اسکول بند رہیں گے
نئی دہلی، دلی میں کورونا وائرس کا اثر بڑھنے کے سبب دلی میں اسکول پانچ اکتوبر تک بند رہیں گے۔
دلی حکومت کے تعلیم کے محکمے نے جمعہ کو اعلان کیا کہ راجدھانی میں سبھی اسکول پانچ اکتوبر تک بند رہیں گے۔ اسکولوں کے بند ہونے کے دوران آن لائن کلاسز پہلے کی طرح جاری رہیں گی۔
پہلے ایسی رپورٹیں تھیں کہ 21 ستمبر سے اسکول جزوی طور پر کھلنے شروع ہوجائیں گے۔ کورونا وائرس انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کے پیش ںظر زیادہ تر ریاستیں ابھی اسکول کھولنے کے معاملے میں ہکچا رہی ہیں۔ آندھرا پردیش، مدھیہ پردیش، ہریانہ جیسی ریاستیں اگرچہ اسکول کھول رہی ہیں۔ دوسری جانب ہماچل پردیش، کرناٹک، گجرات حکومتوں نے اسکول نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب اس فہرست میں دلی بھی شامل ہوگئی ہے۔
دلی ایجوکیشن ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے جاری سرکلر میں اساتذہ اور ملازمین کو ضرورت کے مطابق پرانی رہنما ہدایات کے مطابق اسکول بلایا جاسکتا ہے۔ سرکاری، امداد یافتہ، پرائیویٹ اور میونسپل سمیت دلی کے سبھی اسکولوں کو ہدایت دی گئی ہیں کہ وہ اس سرکلر کے بارے میں ملازمین، والدین اور طلبا کو فون کال / ایس ایم ایس یا دیگر ذرائع سے اطلاع دیں۔