کشمیر میں برف و باراں کا سلسلہ شروع، کئی سڑکیں بند
سری نگر، اکتوبر۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیرکے پہاڑی علاقوں میں جمعرات کی علی الصبح سے برف و باراں کا سلسلہ شروع ہوا ۔سری نگر کے زبرون پہاڑی سلسلہ پر بھی ہلکی برف باری سے میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔بتادیں کہ محکمہ موسمیات نے ایک ہفتے قبل ہی وادی کشمیر میں برف و باراں کی پیش گوئی کی تھی اور باغ مالکان سے خصوصی طور پر اپیل کی تھی کہ وہ نقصان سے بچنے کے لئے درختوں سے پھل اتارنے اور کٹائی و دیگر امور کی انجام دہی میں کوئی تاخیر نہ کریں۔وادی کے پہاڑی علاقوں بشمول مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ میں جمعرات کے صبح کی پو پھوٹنے سے قبل ہی برف باری شروع ہوئی جو یہ رپورٹ فائل کرنے تک وقفہ وقفہ سے جاری تھی۔وادی کے دوسرے سیاحتی مقامات پہلگام ، سونہ مرگ میں بھی رواں موسم کی پہلی برف باری سے سیاحوں کے چہرے کھل اُٹھے ہیںسرحدی علاقوں میں لوگ جب جمعرات کی صبح بستر سے اٹھ کر باہر نکلے تو زمین نے سفید چادر اوڑھ لی تھی اور پہاڑوں پر بھی تازہ سفید چادر بچھ گئی تھی جس کی جاری برف باری سے چمک دھمک میں اضافہ ہو رہا تھا۔ادھر برف باری کی وجہ سے تاریخی مغل روڑ ، بانڈی پورہ گریز روڑ کو ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے بند کردیا گیا ہے۔وادی کے میدانی علاقوں میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سے سے ہی وقفہ وقفہ سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جس وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ریاض احمد نامی ایک شہری نے بتایا کہ امسال ابھی موسم ٹھیک ہی ہے لیکن بجلی کا حال بہت ہی برا ہے۔ ایک اور شہری نے کہا کہ موسم کروٹ بدلنے کے ساتھ ہی سری نگر – جموں قومی شاہراہ کا بند ہونا طے ہوتا ہے اور اس کے ساتھ ہی وادی کے بازاروں میں گراں بازاری اس قدر گرم ہو جاتی ہے کہ عام لوگوں کا جینا اجیرن بن جاتا ہے۔کشمیر میں برف و باراں کا سلسلہ شروع، کئی سڑکیں بند
سری نگر، اکتوبر۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیرکے پہاڑی علاقوں میں جمعرات کی علی الصبح سے برف و باراں کا سلسلہ شروع ہوا ۔سری نگر کے زبرون پہاڑی سلسلہ پر بھی ہلکی برف باری سے میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔بتادیں کہ محکمہ موسمیات نے ایک ہفتے قبل ہی وادی کشمیر میں برف و باراں کی پیش گوئی کی تھی اور باغ مالکان سے خصوصی طور پر اپیل کی تھی کہ وہ نقصان سے بچنے کے لئے درختوں سے پھل اتارنے اور کٹائی و دیگر امور کی انجام دہی میں کوئی تاخیر نہ کریں۔وادی کے پہاڑی علاقوں بشمول مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ میں جمعرات کے صبح کی پو پھوٹنے سے قبل ہی برف باری شروع ہوئی جو یہ رپورٹ فائل کرنے تک وقفہ وقفہ سے جاری تھی۔وادی کے دوسرے سیاحتی مقامات پہلگام ، سونہ مرگ میں بھی رواں موسم کی پہلی برف باری سے سیاحوں کے چہرے کھل اُٹھے ہیںسرحدی علاقوں میں لوگ جب جمعرات کی صبح بستر سے اٹھ کر باہر نکلے تو زمین نے سفید چادر اوڑھ لی تھی اور پہاڑوں پر بھی تازہ سفید چادر بچھ گئی تھی جس کی جاری برف باری سے چمک دھمک میں اضافہ ہو رہا تھا۔ادھر برف باری کی وجہ سے تاریخی مغل روڑ ، بانڈی پورہ گریز روڑ کو ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے بند کردیا گیا ہے۔وادی کے میدانی علاقوں میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سے سے ہی وقفہ وقفہ سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جس وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ریاض احمد نامی ایک شہری نے بتایا کہ امسال ابھی موسم ٹھیک ہی ہے لیکن بجلی کا حال بہت ہی برا ہے۔ ایک اور شہری نے کہا کہ موسم کروٹ بدلنے کے ساتھ ہی سری نگر – جموں قومی شاہراہ کا بند ہونا طے ہوتا ہے اور اس کے ساتھ ہی وادی کے بازاروں میں گراں بازاری اس قدر گرم ہو جاتی ہے کہ عام لوگوں کا جینا اجیرن بن جاتا ہے۔