اسکیموں پر عمل آوری میں تاخیر ہونے پر افسران کی ذمہ داری کا تعین کیا جائے گا: دھامی

باگیشور/نینی تال، مارچ ۔وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے الموڑہ لوک سبھا کے تمام حلقوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اسکیموں پر عمل آوری میں تاخیر کے لئے ذمہ داروں کی ذمہ داری طے کی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اراکین اسمبلی کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل کو آپس میں مل کر حل کیا جائے۔ مسٹر دھامی چیف منسٹر کے ترقیاتی کاموں کا ورچوئل جائزہ لے رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کام ایک دوسرے پر تھوپنے کی بجائے باہمی روابط سے مسائل حل کریں۔ طویل مدتی اور قلیل مدتی منصوبوں کے لیے الگ الگ روسٹر بنائے جائیں۔ جن عوامی مسائل کو جلد حل کیا جا سکتا ہے، انہیں جلد مکمل کیا جائے۔مسٹر دھامی نے ہدایت دی کہ تمام کام مقررہ وقت کے اندر مکمل کیے جائیں اور اعلانات کو پورا کرنے میں تاخیر کے لیے ذمہ داری کا تعین کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کی جانب سے اسمبلی حلقوں میں مختلف اعلانات کے لیے جو بھی تجاویز آتی ہیں پہلے ان کا مکمل جائزہ لیا جائے۔ یہ بھی واضح کیا جائے کہ متعلقہ اعلان کس مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ایک نئے ورک کلچر کو نافذ کرنا ہوگا۔ افسران عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے باہمی تال میل بڑھا کر کام کریں۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے پہاڑی اضلاع میں سیاحت کے فروغ، صحت کی سہولیات اور دیگر بنیادی سہولتوں کے لئے کئے گئے اعلانات کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران اپنے ورک کلچر کو بہتر بنائیں تاکہ سڑکوں کو گڈھے سے پاک کیا جا سکے۔ انہوں نے جنگلات کی زمین کی منتقلی کے کاموں کو تیز کرنے کی بھی ہدایت دی۔

Related Articles