فیفا ورلڈ کپ کے ریکارڈ ہولڈر فرانسیسی فٹبالر چل بسے

پیرس،مارچ۔فرانس کو پہلی مرتبہ فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک پہنچانے والےفیفا ورلڈ ریکارڈ ہولڈر فٹبالر جسٹ فونٹین 89 برس کی عمر میں چل بسے۔فرانسیسی فٹبالر جسٹ فونٹین نے سوئیڈن میں ہونے والے 1958 کے فیفا ورلڈ کپ کے دوران محض 6 میچز میں 13 گول کرکے کسی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول بنانے کا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔کسی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے ٹاپ فور کھلاڑیوں میں ارجنٹینا کے لیونل میسی کے ساتھ جسٹ فونٹین کا نام بھی شامل ہے۔جسٹ فونٹین نے 1953 سے 1960 کے درمیان محض 21 میچوں کے دوران 30 گول اسکور کیے تھے، اپنے کلب کیرئیر میں ’Stade de Reims‘ کی جانب سے 152 میچوں میں 145 گول اسکور کیے جبکہ انہوں نے ٹیم کو 3 لیگ اور ایک یورپین کپ جتوانے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔فرینچ فیڈریشن نے جسٹ فونٹین کو ’ایٹرنل گول اسکورر‘ اور ’لیجنڈ آف ورلڈ فٹبال‘ کے القاب سے نوازتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے فرینچ فٹبال گراؤنڈز پر چند روز بعد منعقد ہونے والے فرینچ کپ کے میچز سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles