تمل ناڈو میں دو سڑک حادثات میں آٹھ افراد ہلاک

چنئی، فروری ۔ تمل ناڈو میں منگل کو دو الگ الگ سڑک حادثات میں آٹھ افراد کی موت ہو گئی۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔پولیس نے بتایا کہ آج علی الصبح نمکل ضلع کے پارماتھیویلور کے نزدیک ایک کنٹینر اور کار کے درمیان تصادم میں تروچین گوڈے گاؤں کے پانچ لوگوں کی موت ہو گئی۔ تمام متاثرین مندر کے تہوار میں شرکت کے بعد گاؤں واپس جا رہے تھے۔ ایک اور حادثہ ضلع تروپتر کے وانیامباڑی میں پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار کار نے سائیکل پر اسکول جارہے تین طلبہ کو ٹکر مار دی اور تینوں طلبہ کی موت ہوگئی پولیس نے بتایا کہ ایک خاندان کے سات افراد ضلع کرور میں مندر کے تہوار میں شرکت کے بعد گھر واپس جا رہے تھے۔ جب یہ حادثہ ہوا۔ اس حادثے میں پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ تروچین گوڈ گاؤں کے پی روی (45)، ان کی بیوی آر۔ کویتا (40) اور رشتہ دار ایم مہالکشمی (36)، پی شانتی (40)، منی، کنجمل اور آر۔ لکشنا (04) کرور ضلع سے گاؤں واپس آ رہے تھے۔ اس کے بعد ان کی کار سیلم مدورائی قومی شاہراہ پر کھڑے ایک کنٹینر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں مہالکشمی، منی، کنجمل اور شانتی کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جب کہ کویتا نے اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ روی اور لکشنا کو علاج کے لیے نمکل کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔تروپتور سے موصولہ رپورٹ کے مطابق تین طالب علم، ویٹری، وجے اور شفیق (تمام 13 سال کی عمریں) وانیامباڑی کے ولیم پٹو ایم جی آر نگر سے گری سمندرم گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول میں پڑھتے تھے۔ تینوں طلبہ کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے اور کار ڈرائیور کو زدوکوب کیا۔ بعد ازاں پولیس نے ڈرائیور کو موقع سے بچا کر تھانے لے گئی۔ مقامی لوگوں نے کار ڈرائیور کی گرفتاری اور اس طرح کے حادثات کے پھر سے ہونے بچنے کے لیے فلائی اوور کی تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑک بلاک کر دی۔ پولیس نے مقامی لوگوں کو سمجھایا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال بھیج دیا۔

Related Articles