جی 20-کے نمائندوں نے پنا ٹائیگر ریزرو کا دورہ کیا
پنا،فروری۔مدھیہ پردیش کے چھترپور ضلع میں واقع کھجراہومیں منعقد جی20-کی میٹنگ کے دوران اس گروپ کے نمائندوں نے آج پنا ٹائیگر ریزرو کرکے یہاں کی قدرتی خوبصورتی اور جنگل کے جانوروں کا دیدار کیا۔یہ نمائندے آج صبح دورے کے لئے یہاں پہنچے، تو پنا کلکٹر سنجے کمار مشرا،علاقہ کے آپریٹر پنا ٹائیگر ریزرو برجیندر جھا سمیت دیگر سینئر عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔خاص مہمانوں کو آملہ پیداوار اور لوگو بھی پیش کیا گیا۔ سبھی مہمانوں کو پنا ٹائیگر ریزرو کے پیپرٹولہ اور دھندھوا سیہا کا دورہ کرایا گیا، یہاں کے خوبصورت مناظر اور آزادنہ طورپر گھومتے جانوروں کو دیکھ کر غیر ملکی مہمان بے حدخوش نظر آئے۔ اس دوران ہر طرح کی معلومات فراہم کرنے کے لئے محکمہ سیاحت کے تربیت یافتی گائیڈ ان کے ساتھ موجود تھے۔پنا ٹائیگر ریزرو کے حکام کی طرف سے وفد کو جنگلی جانوروں اور قدرتی خوبصورتی کے بارے معلومات فراہم کرانے کے لئے انتظامات پہلے ہی کر لئے گئے تھے۔دورے کے لئے پہنچنے پر تمام کامڑلا گیٹ پر استقبال کیا گیا۔ پارک کا دورہ کرنے کے بعد وفد واپس کھجوراہو روانہ ہو گیا۔