ممبئی میں ڈیوٹی پر مامور کانسٹیبل نے مستورات جیل کے باہر خود کو گولی مار لی

ممبئی ،فروری۔ جنوبی ممبئی میں بائیکلہ میں واقع مستورات کے لیے مخصوص ایک جیل کے باہر ایک تعینات پولیس کانسٹیبل نے خود کو گولی مار لی۔ اس نے خود کو سیلف لوڈنگ رائفل ایس ایل آرسے گولی مار لی۔ متوفی پولیس اہلکار، جس کی شناخت شیام ورگھڑے (48) کے طور پر کی گئی ہے، بائیکلہ میں خواتین کی جیل کے مین گیٹ کے باہر گارڈ کے طور پر ڈیوٹی پر تھا۔اس کے خود کو گولی مارنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق وارگھڑے نے گزشتہ رات تقریباً 8.20 بجے خود کو گولی مار لی اور اسے جلد ہی نزدیکی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ تادیو لائٹ آرم یونٹ -2 سے وابستہ کانسٹیبل کی موت کے معاملے میں، ناگپاڑہ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ بائیکلہ جیل ناگپاڑہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں آتی ہے پولیس افسر نے بتایا کہ وارگیھڈ گیٹ پر چوکی پر اکیلا تھا جب اس نے خود پر گولی چلائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ورگھڈے کے پسماندگان میں ان کی بیوی اور دو بچے ہیں۔ ناگپاڑہ پولیس کے ذریعہ مزید تحقیقات جاری ہے اور اس معاملے میں حادثاتی موت کی رپورٹ (ADR) درج کر لی ہے۔

 

Related Articles