چیمپئن بننے کیلئے ضروری ہے کہ ہر میچ میں چیمپئنز والی کارکردگی پیش کریں، سکندر رضا

کراچی،فروری۔پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کے بیٹر سکندر رضا کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز کے خلاف میچ میں شکست پر مایوسی ہے۔اتوار کو ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ کے میچ میں کراچی کنگز کو ابتدائی تین میچز میں مسلسل شکست کے بعد بالآخر چوتھے میچ میں پہلی کامیابی مل گئی۔کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو باآسانی 67 رنز سے شکست دی،کراچی کنگز کی جانب سے دیے گئے 186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 18 ویں اوور میں 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سکندر رضا نے کہا کہ کوشش کریں گے اگلے میچ میں بہترین کرکٹ کھیل کر کم بیک کریں۔انہوں نے کہا کہ چیمپئن بننے کے لیے ضروری ہے کہ ہر میچ میں چیمپئنز والی کارکردگی پیش کریں۔سکندر رضا نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی غلطیوں سے سیکھنا ہوگا،مڈل اوورز میں ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنی ہوگی۔

Related Articles