سہواگ نے بابر سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی

ممبئی،اکتوبر۔سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے بارے میں بڑی پیش گوئی کی ہے۔وریندر سہواگ نے کہا کہ پاکستان کے بابراعظم شاندار بیٹنگ کر رہے ہیں وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ جب بابر اعظم بیٹنگ کر رہے ہوں تو بہت اچھا محسوس ہوتا ہے، ویرات کوہلی کی بیٹنگ کو دیکھ کر جیسے سکون ملتا ہے اسی طرح بابر کی بیٹنگ کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 23 اکتوبر کو مد مقابل ہوں گی۔

Related Articles