کمل ناتھ نے پنڈت دھیریندر شاستری سے ملاقات کی

چھتر پور، پنا، فروری ۔ مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے پنڈت دھیریندر شاستری سے ملاقات کی، جو ان دنوں اپنے بیانات کی وجہ سے میڈیا کی سرخیوں میں ہیں۔مسٹر کمل ناتھ مدھیہ پردیش کے چھتر پور ضلع میں واقع باگیشور دھام پہنچے اور پنڈت شاستری سے ملاقات کی۔اس کے بعد قریبی پنا ضلع میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ خود ہنومان کے بھکت ہیں، اس لیے وہ بھگوان بجرنگ بلی کو پرنام کرنے کے لیے باگیشور دھام گئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پنڈت شاستری سے بھی بھی ملاقات کی۔مسٹر کمل ناتھ نے کہا کہ انہوں نے بھگوان بجرنگ بلی سے پراتھنا کی کہ مدھیہ پردیش کا مستقبل محفوظ رہے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے چھندواڑہ ضلع میں ریاست کا سب سے بڑا ہنومان مندر تعمیر کروایا ہے۔

Related Articles