آدتیہ برلا گروپ یوپی میں 25 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کرے گا

لکھنؤ، فروری ۔ آدتیہ برلا گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر کمار منگلم برلا نے کہا کہ ان کا گروپ اتر پردیش میں 25,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا۔اتر پردیش گلوبل انویسٹرس سمٹ 2023 کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر برلا نے جمعہ کو کہا کہ ہندوستان دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہے، جس میں یوپی کا اہم حصہ ہے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں اتر پردیش میں بے مثال ترقی ہو رہی ہے۔ یوپی میں شاہراہوں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔ میٹرو اور ہوائی اڈے بن رہے ہیں۔ انفراسٹرکچر کی سہولیات کا خیال رکھا جا رہا ہے۔ کاروبار کرنے میں آسانی میں یوپی دوسرے نمبر پر ہے۔ریاستی حکومت کے سرمایہ کاری دوست اقدام کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوپی نے سرمایہ کاری کے لیے نئی پالیسی جاری کی ہے۔ ستمبر 2022 تک پچھلے تین سالوں میں یوپی میں 1.1 بلین ڈالر کی ایف ڈی آئی آئی۔ یہ گزشتہ دو دہائیوں میں سب سے زیادہ ہے۔مسٹر برلا نے کہا کہ آدتیہ برلا گروپ یوپی میں سیمنٹ، دھاتیں، کیمیکل، مالیاتی خدمات اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں 25,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا۔

Related Articles