اسرو نے گگنیان کے لیے ریکوری ٹرائلز شروع کیے

بنگلورو، فروری ۔ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے ہندوستانی بحریہ کے ساتھ مل کر کوچی میں ہندوستانی بحریہ کی واٹر سروائیول ٹیسٹ فیسلٹی (ڈبلیو ایس ٹی ایف) میں کریو ماڈیول کا ابتدائی ریکوری ٹرائلز شروع کیا ہے۔ یہ ٹیسٹ گگنیان مشن کے لیے کرو ماڈیول ریکووری آپریشن کی تیاریوں کا حصہ تھے، جو مرکزی حکومت کی ایجنسیوں کی شراکت سے ہندوستانی آبی حدود میں کیے جائیں گے۔ یہ مجموعی آپریشن ہندوستانی بحریہ کی قیادت میں کیا جا رہا ہے۔کسی بھی کامیاب انسانی خلائی پرواز کے لیے عملے کی بحفاظت واپسی آخری مرحلہ ہوتا ہے، یہ سب سے اہم ہے اور اسے کم سے کم وقت میں مکمل کیا جانا چاہیے۔ اس لیے بڑی تعداد میں ٹیسٹ کے ذریعہ مختلف منظرناموں کے لیے بحالی کے طریقہ کار پر وسیع پیمانے پر مشق کرنے کی ضرورت ہے۔

Related Articles