رانی کملاپتی اسٹیشن کے بعدریاست کے تین مزید اسٹیشن جدید ترین ہوں گے :شیوراج
بھوپال،فروری۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوران سنگھ چوہان نے آج بتایا کہ راج دھانی بھوپال کے کملاپتی اسٹیشن کے بعد اب ریاست کے تین اور اسٹیشن گوالیار،اندور اور کھنڈوا کو جدید طرز میں ترقی کرنے کے لئے عمل مختلف مرحلوں میں ہے ۔مسٹر چوہان نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے قیادت اور ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو کی رہنمائی میں ریلوے میں غیر معمولی ترقی کر رہا ہے، جس کے تحت مدھیہ پردیش میں بنیادی دھانچہ ،ریلوے ٹریک، نئی تکنیک اور مسافروں کی سہولیات میں منفرد ترقی جاری ہے ۔ بجٹ میں ریاست کے لئے خاص سوغات ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سال 2009-14 میں مدھیہ پردیش کے لئے ریلوے کا سالانہ بجٹ 632کروڑ روپے تھے،وہیں 2023-24کے لئے 13ہزار 607کروڑ روپے 21کاموں کے لئے الاٹ کئے گئے ہیں ۔ ابھی چھ ہزار 759کلو میٹر کے 86ہزار 336کروڑ روپے کی لاگت کے خرچ کو 40فیصد پروجیکٹ جاری ہے ۔ امرت بھارت اسٹیشن کے تحت ریاست میں عالمی معیار پر 80اسٹیشن کی تزئین کی جائیں گی ۔اس کے ساتھ ہی وزیر اعلی نے بتایا کہ جدید ترین عالمی معیار کی سہولیات کے ساتھ 100کروڑ کی لاگت سے رانی کملاپتی اسٹیشن کی ترقی کئے جانے کے بعد اب ریلوے اسٹیشن گوالیار(535کروڑ) ، اندور(340کروڑ)، کھنڈوا(300کروڑ)کے بھی جدید طرز پر ترقی کرنے کے لئے عمل مختلف مرحلوں پر ہے ۔