شاہ، ہیمنت، ممتا اور ابھیشیک کے دورے کے پیش نظرتریپورہ میں سیکورٹی بڑھائی گئی

اگرتلہ، فروری ۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول سپریمو ممتا بنرجی نیز ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کے پیر اورمنگل کو تریپورہ کے دورے کے پیش نظر سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔مسٹر شاہ جہاں کھوئی اور سنتیربازار میں دو انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے اوراس کے بعد اگرتلہ میں روڈ شوکریں گے، وہیں مسٹر سرما پیر کو بی جے پی امیدواروں کے حق میں تین ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ محترمہ ممتا بنرجی اورمسٹر ابھشیک بنرجی آج رات کارکنان کی میٹنگ کریں گے اورتریپوریشوری مندر جائیں گے نیز منگل کو شہر میں روڈ شو کریں گے۔تریپورہ پولیس نے دارالحکومت اگرتلہ میں اضافی دستے تعینات کر دیے ہیں اور ان ہوٹلوں اور سرکاری گیسٹ ہاؤسز میں جہاں لیڈر قیام کریں گے سکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔ انوکوٹی، ڈھلائی، کھوائی، گومتی اور جنوبی تریپورہ کی ضلعی انتظامیہ نے وی آئی پی دوروں کے پیش نظر عام لوگوں کی نقل و حرکت پر مختلف پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ذرائع کے مطابق شام کو ریاست سے واپسی پر مسٹر شاہ اور مسٹر سرما ریاستی بی جے پی کور کمیٹی کے ارکان اور سینئر لیڈروں کے ساتھ انتخابی مہم کے سلسلے میں حکمت عملی میٹنگ کریں گے۔ بی جے پی کے انتخابی منشور کو مسٹر شاہ اور مسٹر سرما کی موجودگی میں حتمی شکل دی جانی ہے اور اسے وزیر اعظم کے دورہ سے کچھ دن پہلے جاری کیا جائے گا۔

Related Articles