تریپورہ کے انتخابی تشدد میں 13 افراد زخمی

اگرتلہ، فروری ۔ تریپورہ کے کھوائی اور اونا کوٹی اضلاع میں ہفتہ کی شام مخالف فریقوں کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 13 افراد زخمی اور چھ موٹر سائیکل جل کر تباہ ہو گئیں۔ اس کے علاوہ حزب اختلاف کی مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی-ایم) کے دو بوتھ آفسوں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔سی پی آئی (ایم) کے سکریٹری جتیندر چودھری نے اتوار کے روز الزام لگایا کہ مقامی پولس کی بے پرواہی کی وجہ سے بی جے پی کے کارکنوں نے بیلونیا، سنتیربازار، جیرانیا، دھان پور، وشال گڑھ، دھن پور وغیرہ میں احتجاجی مظاہرے کئے۔ اپوزیشن کے حامیوں پر تشدد اور حملے کیے گئے۔مغربی تریپورہ کے مجلس پور حلقہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے یوتھ ونگ کے صدر شیوین داس کو سچندرا کالونی میں سی پی آئی (ایم) کی ریلی پر مبینہ طور پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔پولس نے بتایا کہ واقعے کے سلسلے میں دو الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں اور تفتیش جاری ہے۔ لیکن ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مجلس پور، کھوائی اور چندی پور اسمبلی حلقوں میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔الزام ہے کہ بی جے پی کے غنڈوں کے ایک گروپ نے ضلع کھوائی کے سوناٹولہ میں سی پی آئی (ایم) کے بوتھ آفس پر رات تقریباً 8.15 بجے حملہ کیا اور آگ لگا دی۔ سی پی آئی (ایم) اور کانگریس کے کارکنوں نے مل کر مزاحمت کی۔ دونوں طرف سے کم از کم چھ افراد بری طرح زخمی ہوئے جنہیں کھوائی اسپتال منتقل کیا گیا اور ان میں سے دو کو تشویشناک حالت میں اگرتلہ گورنمنٹ میڈیکل کالج ریفر کیا گیا۔

Related Articles