رامپور:پراعتماد ہوں کہ عدلیہ اعظم کے ساتھ انصاف کرے گی:اکھلیش
رامپور:فروری۔سماجو ادی پارٹی(ایس پی)صدر اکھلیش یادو نے ہفتہ کو کہا کہ انہیں پورا اعتماد ہے کہ عدالت سے سابق ایم پی و سابق ریاستی وزیر محمد اعظم خان کو انصاف ضرور ملے گا۔بریلی کے سڑک راستے مرادآباد جاتے وقت یادو کا استقبال اعظم نے اپنی حامیوں کے ساتھ زیرو پوائنٹ پر کوسی ندی کے نزدیک کیا۔ اس موقع پر اکھلیش یادو نے کہا کہ حکومت کو سچ بولنا چاہئے۔ ہم جیت کے بعد بھی ہار گئے۔ نمبر دو کی پارٹی بن گئے۔ اعظم خان کے معاملے میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ اعظم خان کو عدالت سے انصاف ملے گا۔بعد میں اعظم خان ایس پی صدر کے ساتھ انہیں کی کار میں سوار ہوکر مرادآباد کے لئے روانہ ہوگئے۔اعظم خان اور اکھلیش یادو مرادآباد میں ایس پی لیڈر کے گھر شادی تقریب میں شرکت کرنے جارہے ہیں۔ اس سے ٹھیک ایک دن پہلے مرادآباد میں ان کا ہیلی کاپٹر اترنے نہیں دیا گیا تھا۔ اجازت نہ ملنے کی وجہ سے اعظم اکھلیش یادو بریلی کی جانب کار سے رامپور پہنچے اور اعظم خان کے ساتھ سوار ہوکر مرادآباد کے لئے روانہ ہوگئے۔