انسان کو کبھی کبھی صرف پْرامید رہنے کی ضرورت ہوتی ہے : کرینہ کپور

ممبئی۔ بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کرینہ کپور کا ماننا ہے کہ انسان کو کبھی کبھی صرف پْرامید رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے لکھا کہ بعض اوقات انسان کو امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔مداحوں کی جانب سے جہاں اداکارہ کی تصویر کو خوب پسند کیا گیا وہیں کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس پوسٹ کو سارہ علی خان پر لگائے گئے منشیات میں ملوث ہونے کے الزامات سے جوڑا ہے۔متعدد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے اپنے اس پیغام سے سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کو پْرامید رہنے کا مشورہ دیا ہے۔خیال رہے کہ سشانت خودکشی کیس میں زیر حراست بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی نے انسداد منشیات فورس نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کو دیئے گئے بیان میں کہا کہ سارہ علی خان اور دیگر چند لوگ بھی ڈرگ اسکینڈل میں ملوث تھے۔ریا چکرورتی کے اس بیان کے سامنے آنے کے ساتھ ہی ٹوئٹر پر سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کو تمام مصنوعات کے اشتہارات سے ہٹانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔کہا جارہا ہے کہ سارہ علی خان کو تمام اشتہارات سے ہٹایا جائے، ہم اقربا پروری اور منشیات استعمال کرنے والوں سے تنگ آگئے ہیں، اگر چاہتے ہیں کہ ہم آپ کی مصنوعات استعمال کریں تو فوری ایکشن لیں۔

Related Articles