شلپا اور راج کندرا نے 12 سال پہلے کونسا وعدہ کیا تھا؟
ممبئی،نومبر۔بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے اپنی شادی کی 12ویں سالگرہ کے موقع پر اْس وعدے کے بارے میں بتا دیا جو شادی کے دن اداکارہ اور راج کندرا نے ایک دوسرے سے کیا تھا۔شلپا شیٹی اور اْن کے شوہر راج کندرا آج اپنی شادی کی 12ویں سالگرہ منارہے ہیں، اس موقع پر اْنہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔اداکارہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی چند یادگار اور خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں شلپا شیٹی نے لکھا کہ ’یہ لمحہ اور دن بہت خاص تھا، 12 سال پہلے، ہم نے ایک وعدہ کیا تھا اور اسے پورا کرتے رہیں گے۔‘اْنہوں نے لکھا کہ ’ہم نے اچھے وقتوں کو بانٹنے، مشکل وقت کو برداشت کرنے اور محبت پر بھروسہ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔‘شلپا شیٹی نے شوہر کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’بچوں کے ساتھ ہنستے مْسکراتے اور وعدہ پورا کرتے ہوئے 12 سال گْزر گئے۔‘اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’ہمارے تمام خیر خواہوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے ہر اچھے اور بْرے وقتوں میں ہمارا ساتھ دیا۔‘واضح رہے کہ غیر اخلاقی فلم اسکینڈل میں راج کندرا کی ضمانت پر رہائی کے بعد یہ ان کی پہلی شادی کی سالگرہ ہے۔