تلنگانہ میں ہر قدم پر خاتون گورنر کی توہین۔بنڈی سنجے کا الزام

حیدرآباد،جنوری۔تلنگانہ بی جے پی کے صدر اور رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے نے کہا ہے کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے آئین، عدالت اور قومی پرچم کی توہین کی ہے۔ انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ عدالت کے حکم کے باوجود پریڈ گراؤنڈسکندرآباد میں یوم جمہوریہ کی تقاریب کا انعقاد نہ کرنا بابا صاحب امبیڈکر کی توہین ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ہر قدم پر خاتون گورنر کی توہین کی جارہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ بی جے پی جمہوری تلنگانہ کے لیے جدوجہد کرے گی۔بنڈی سنجے نے یوم جمہوریہ کے موقع پر بی جے پی کے ریاستی دفتر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں آئین کے خلاف حکومت کی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ عدالتوں اور آئین کا کوئی احترام نہیں کررہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ آج دلت، قبائلی اور پسماندہ طبقات کو بھی ووٹ کا حق ملا، یہ امبیڈکر کے آئین کی وجہ سے ہی ممکن ہوا۔ امبیڈکر کی تحریک سے مودی ہندوستان کو دنیا کی نمبر ایک طاقت بنانے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔ ہائی کورٹ کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے پریڈ گراؤنڈ میں جشن جمہوریہ کا انعقاد نہیں کیا گیا۔ یہ امبیڈکر کی توہین ہے۔

Related Articles