ممبئی میں آل انڈیا ای گورننس علاقائی کانفرنس کا افتتاح ہوا

ممبئی، ۔مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شنڈے نے پیر کو یہاں آل انڈیا ای-گورننس علاقائی کانفرنس کا افتتاح کیا۔اس موقع پر مسٹر شنڈے نے ای گورننس کے موضوع پر کانفرنس منعقد کرنے پر مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کے متعلقہ محکمے کو مبارکباد دی۔ انہوں نے بتایا کہ ای گورننس کے معاملے پر ملک میں جو سرگرمیاں چلائی جارہی ہیں وہ اس کانفرنس میں دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیواجی مہاراج ایک مقبول راجہ کے طور پر جانے جاتے ہیں کیونکہ وہ ایک بہترین منتظم تھے۔ پارلیمانی نظام برطانوی حکومت کی طرف سے متعارف کرایا جانے والا ایک نظام ہے جس میں وقت کے ساتھ ساتھ بہت سی تبدیلیاں آئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے نظام حکومت میں عوام کی شراکت ہے۔ ریاست کی انتظامیہ ایک متحرک حکومت کے طور پر کام کر رہی ہے اور اس کے لیے عوامی خدمت اولین حیثیت رکھتی ہے۔ ہم یکم اپریل سے ای گورننس شروع کر رہے ہیں۔ اس سے لوگوں کی ضروریات کے مطابق سرکاری کاموں کو تیزی سے انجام دینے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو معاوضہ براہ راست ان کے کھاتوں میں جمع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زیادہ شفاف طریقے سے ڈرون کے ذریعے زراعت اور زمین کا سروے کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ عوامی شکایات کے لیے علیحدہ ڈیش بورڈ ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ مختلف آسامیوں پر بھرتی کے لیے انتخابی عمل کو شفاف بنایا جائے گا۔ ای گورننس کا بنیادی مقصد عوام کو خدمات فراہم کرنا ہے۔ اس کے لیے ای گورننس ایک مفید اقدام ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں اسے پورے ملک میں بڑے پیمانے پر نافذ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی نے کم از کم حکومت اور زیادہ سے زیادہ حکمرانی کا اصول دیا ہے۔ وزیراعظم کے ذریعے عالمی سطح پر ملک کی موجودگی میں اضافہ ہوا ہے۔ کانفرنس میں مہاراشٹر کی شاندار موجودگی ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ 1.55لاکھ کروڑ روپے کے مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے ہیں۔

Related Articles