پرینکا گاندھی بنگلور کے اپنے پہلے دورے پر ریلی سے خطاب کریں گی
بنگلورو، جنوری۔کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا پیر کو یہاں ‘نا نائکی ریلی میں خواتین لیڈروں اور پارٹی کارکنوں سے خطاب کریں گی۔اس ریلی کا مقصد کرپٹ سمجھی جانے والی حکمران جماعت کی بدانتظامی کو بے نقاب کرنا اور پارٹی کے ووٹ کی بنیاد کو مستحکم کرنا اور آئندہ الیکشن جیتنا ہے۔اس ریلی کی قیادت کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار کررہے ہیں۔ کرناٹک کانگریس نے ہماچل پردیش میں پارٹی کی جیت کے بعد پرینکا وڈرا کو مدعو کیا تھا، جس سے کچھ لیڈروں کو امید ہے کہ اس سال کے اسمبلی انتخابات سے پہلے پارٹی کارکنوں کا اعتماد بڑھے گا۔