چلی کی جدوجہد کے باوجود شکست

رورکیلا، جنوری ۔ نیوزی لینڈ نے ایف آئی ایچ مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ 2023 میں ہفتہ کو سیم ہیہا کے دو گول کی بدولت پول سی کے مقابلے میں چلی کو 3-1 سے شکست دے کر اپنی مہم کا آغاز کیا۔برسا منڈا انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے سام لین (10ویں) اور سیم ہیہا (12ویں، 19ویں منٹ) نے گول کئے۔ دوسرے ہاف میں چلی نے مضبوطی سے واپسی کرکے گیند پر قبضہ برقرار رکھا، حالانکہ اگناسیو کونٹراڈو (50ویں منٹ) کے علاوہ کوئی بھی اس کے لیے گول نہیں کر سکا۔چلی نے اپنا پہلا ورلڈ کپ کھیلنا ایک ڈراؤنے خواب کی طرح شروع کیا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے ہی منٹ سے ان کے کمزور دفاع پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔ چلی نیوزی لینڈ کے پہلے حملے کو روکنے میں کامیاب رہی لیکن 10ویں منٹ میں گول کرکے لین نے بلیک اسٹکس کو برتری دلادی۔

Related Articles